in

جاپانی لڑکی کو مسلمان کر کے شادی کی۔۔ تنویر جمال کی زندگی کے وہ حیرت انگیز پہلو جن کے بارے میں لوگوں کو زیادہ علم نہیں

جاپانی لڑکی کو مسلمان کر کے شادی کی۔۔ تنویر جمال کی زندگی کے وہ حیرت انگیز پہلو جن کے بارے میں لوگوں کو زیادہ علم نہیں

“جاپان میں رہتا تھا وہاں ایک لڑکی پسند آگئی میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اب تم اتنے بڑے ہوگئے ہو کہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکو۔ میرے والد گئے اور انھوں نے میری ہونے والی بیگم کو دیکھا اس کے بعد بیگم کے گھر والے آئے اور مجھے دیکھا یوں ہماری شادی ہوگئی البتہ شادی سے پہلے بیگم نے اسلام قبول کیا تھا۔ بیگم جاپانی خاتون ہیں“

پاکستان کے نامور اداکار تنویر جمال نے یہ الفاظ کچھ عرصہ قبل اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ادا کیے۔حال ہی میں انتقال کرنے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار تنوی جمال کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ڈھارس، بابر، سچ بچ گیا، انتہا، سمجھوتہ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے تنویر جمال ہدایت کاری اور فلم سازی کے شعبے میں بھی طبع آزمائی کرچکے ہیں۔ آج ہم ان کی نجی زندگی کے متعلق چند ایسی باتیں آپ کو بتائیں گے جن کے بارے میں آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے۔

گھر میں سب گڈو کہتے تھے

تنویر جمال نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بہت پیارے تھے اسی وجہ سے محلے میں تمام لڑکیاں ان سے کھیلتی تھیں اور گھر والے اور محلے والے انھیں پیار سے گڈو کہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا تعلق لکھنؤ سے تھا اور وہ بہت بڑے اردو دان تھے۔ پاکستان بنا تو ان کا خاندان ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور چونکہ ان کے والد نے نیوی جوائن کر لی تھی اس لئے وہ دوبارہ انڈیا نہیں گئے نہ ہی انھوں نے اپنی جائیداد کے لئے کوئی دعویٰ کیا۔

جاپان میں قالین کا کاروبار ہے

تنویر جمال نے زندگی کا بڑا حصہ ملک سے باہر گزارا اور جاپان اور پیرس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی البتہ اس کے ساتھ وہ پاکستان میں اداکاری بھی کرتے رہے۔ تنویر جمال کا جاپان میں قالین کا کاروبار ہے۔

معروف اداکار پاکستان میں کرپشن اور رشوت خوری کو سخت ناپسند کرتے تھے اور اس حوالے سے وہ جاپان کی مثال بھی دیتے تھے کہ وہاں قوانین کس قدر سخت ہیں اور عوام ان پر عمل کرتی ہے البتہ پاکستان سے بے پناہ محبت کی وجہ سے انھوں نے جاپان میں نیشنلٹی کے لئے کبھی اپلائی نہیں کیا۔

نواسے سے بہت پیار کرتا ہوں

تنویر جمال کا کہنا تھا تھا کہ انھوں نے کافی عرصہ منشیات کو روکنے کے لئے بھی کام کیا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے ایک فلم ’گاڈ فادر‘ بھی بنائی جس کے اداکار پاکستانی تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس میں بیٹا اور ایک بیٹی شادی شدہ ہیں۔ بیٹی کا ایک بیٹا ہے جس سے وہ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور زیادہ وقت اسی کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارتے ہیں۔

پہلے بھی کینسر ہوچکا تھا

تنویر جمال کو 2016 میں پہلی بار کینسر کا مرض لاحق ہوا لیکن علاج کے بعد ان کی طبعیت ٹھیک ہوگئی تھی البتہ حال ہی میں انھیں کینسر دوبارہ لاحق ہوا جس کے بعد وہ جاپان کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 بیویاں اور 84 بچے ۔۔ 6 کمروں کے گھر میں رہنے والا یہ شخص معذور کیسے ہو گیا؟ دیکھیے

انوکھا واقعہ!! میئر نے مگرمچھ سے شادی کرلی، موسیقی کا اہتمام