in

صرف عمر شریف اور عامر لیاقت ہی یہاں دفن نہیں… عبدﷲ شاہ غازی کے مزار پر اور کونسی مشہور شخصیات کی قبریں ہیں

صرف عمر شریف اور عامر لیاقت ہی یہاں دفن نہیں… عبدﷲ شاہ غازی کے مزار پر اور کونسی مشہور شخصیات کی قبریں ہیں

ایک مسلمان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ موت اس کی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان کو اس بات کا بھی یقین ہے کہ قبر کی پہلی رات ہی دنیا میں کیے گئے اعمال کا حساب کتاب شروع ہو جانا ہے- یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان پر یہ واجب ہے

کہ وہ مرنے والے مسلمان کی مغفرت کے لیے نہ صرف دعا کرے بلکہ اس کی پہلی منزل یعنی قبر کی کشادگی کی بھی دعا کرے- اسی طرح حالیہ دو مشہور شخصیات نے عبدﷲ شاہ غازی کے مزار پر دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا- لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کے علاوہ بھی چند شخصیات اس مزار کے احاطے میں دفن ہیں-

مزار کے احاطے میں دفن مشہور شخصیات
1: ڈاکٹر عامر لیاقت

معروف سیاست دان ، میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت نے سب ہی کو دکھی کر دیا مگر ان کے حوالے سے جہاں بہت سارے تنازعات سامنے آئے وہیں کچھ اچھی باتیں بھی سامنے آئيں۔ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی- امید ہے کہ اس وصیت کے پیش نظر یہی خیال ہو گا کہ جو بھی پیر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دعا کرنے آئے گا وہ یقیناً ان کی مغفرت کے لیے بھی دعا کرے گا-

2: عمر شریف
یہ لندن کا ایک مصروف ترین مقام ہے جس کا تحفظ اور نگرانی انتہائی ضروری تھی- اس جگہ کو تعمیر کرنے والوں نے اس کی حفاظت کا ایک منفرد حل نکالا اور وہ تھا یہاں ایک ایسا پولیس اسٹیشن تعمیر کرنا جس پر لوگوں کی توجہ نہ جائے- اگرچہ یہ اب استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن یہ اب بھی حیرت کا باعث ہے اور بہت سارے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے۔

3: شاہ احمد نورانی
جمعیت علما اسلام کے سربراہ شاہ احمد نورانی کا شمار ان جید علما میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری عمر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق رسول کے طور پر گزاری یہی سبب ہے کہ عبد اللہ شاہ غازی جو کہ آل رسول میں سے ان کی مزار کے احاطے میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جس کو ان کے چاہنے والوں نے پورا کیا-

4: شیریں جناح
قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ ﷲ علیہ بانی پاکستان کی ایک بہن فاطمہ جناح کو ان کے اپنے مزار کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا تھا جب کہ ان کی ایک دوسری بہن شیریں جناح بھی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن ہیں-

5: خورشید احمد
معروف نعت خواں خورشید احمد کا شمار پاکستان کے ان مشہور ترین نعت خوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری عمر مدحت رسول میں گزاری اور اسی نسبت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مداحوں کو افسردہ کر گئیں

پیروں کے تلوے جلنا اور ٹانگوں کا درد ٹھیک کرنے کا نایاب نسخہ