in

عوام کا خیال رکھنا اسے کہتے ہیں : برطانوی حکومت کا اپنے غریب شہریوں کے لیے ایسا اعلان کہ مثال قائم ہو گئی

عوام کا خیال رکھنا اسے کہتے ہیں : برطانوی حکومت کا اپنے غریب شہریوں کے لیے ایسا اعلان کہ مثال قائم ہو گئی

لندن(ویب ڈیسک ) بے گھروں کے عالمی دن کے موقع پر بے گھر لوگوں کو حجامت، ڈاکٹروں سے مشورے ،اور انھیں سڑکوں پر سونے سے نجات کیلئے مالیاتی مشوروں،بینک اکائونٹ کھولنے،ملازمت کی تلاش اور غسل کیلئے تجدید شدہ بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ،

اس مقصد کیلئے فی الوقت 2 بسیں مختص کی گئی ہیں جو ایک سال کے دوران لندن میں سڑکوں پر سونے والے3,000 سے زیادہ افراد کو سہولت فراہم کریں گی۔یہ پراجیکٹ ایک بلامنافع کام کرنے والی کمپنی چینج پلیز شروع کررہی ہے ،اس کامقصد لوگوں کو سڑکوں سے اٹھ کر کوئی مناسب روزگار حاصل کرنے میں مدد دینا ہے ،لندن کے میئر صادق خان نے جمعرات کو ربن کاٹ کر اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا ،

اس کیلئے فنڈز چینج پلیز کافی کے تاجر نے فراہم کیاہے اس ادارے نے بے گھر لوگوںکو کافی شاپ میں بیرے کے طورپر کام کرنے کی تربیت بھی دی ہے اور ان دیگر ملازمتوں کیلئے بھی مدد فراہم کی ہے ،این ایچ ایس بھی ہفتہ میں ایک دن لوگوں کو ڈاکٹروں سے مشورے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آزمائشی بنیاد پرکچھ فنڈ فراہم کررہا ہے،توقع کی جاتی ہے کہ اگلے سال تک ان بسوں کے ذریعے کورونا کی ویکسین لگوانے کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی۔

یہ بسیں اگلے 2 سال تک ہفتے میں 6 دن چلاکریں گی ،سڑک پرسونے والے ایک میسیج کے ذریعے ان بسوں کو بلاسکیں گے،ادارے اگلے چند ماہ کے اندر اسی طرح کی ایک تیسری بس چلانے پر بھی غور کررہاہے جس کے ذریعے ذہنی صحت اور کونسلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس طرح کی بس سروس ،مانچسٹر،پیرس اور امریکہ میں بھی شروع کرنے پر غورکیاجارہاہے ۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو کمال ایزل کا کہناہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعت کا پہلا پراجیکٹ جس کامقصد مشکلات دور کرکے اور اعتماد بحال کرکے لوگوں کو بے گھری سے نجات دلانا ہے،ان بسوں کو چلانے پر ماہانہ22,000پونڈ خرچ آئے گا۔

لوگوں نے ایک دکان کی کھڑکی پر اس بس کے حوالے سے تفصیل دیکھ کر پسندیدگی کااظہار کیا ہے،میسیج کرنے والے لوگوں کو ڈاکٹروں تک پہنچا کر یہ بسیں صحت کے بہت سے مسائل کو سنگین صورت اختیار کرنے سے روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گی ۔اس پراجیکٹ کے اسپانسرز میں کولگیٹ، ایچ ایس بی سی یوکے ،ماسٹر کارڈ یوکے اور آئرلینڈ شامل ہیں ،بینک اکائونٹ کے بغیر برطانیہ میں بینی فٹس کلیم کرنا ،رہائش کیلئے کرائے پر جگہ حاصل کرنا اور اپنی اجرت حاصل کرنا بہت مشکل ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ بے گھر لوگ موجودہ صورت حال میں پھنس کر رہ جاتے ہیں،پراجیکٹ کے اسپانسرز کاکہنا ہے کہ ہماری بے پتہ سروس کا مقصد چیریٹیز کے ساتھ مل کر شناختی کارڈ اور پتہ کے ثبوت کے بغیر ہی بینک اکائونٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد اس حصار کو توڑنا ہے ہمیں چینج پلیز کے ذریعے یہ سروس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ سروس فراہم کرنے پر خوشی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑے بڑے افسروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم۔۔ عدالت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں آج تہلکہ خیز خبر

چلو چلو سعودی عرب چلو۔۔۔ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری۔۔۔سعودی عرب نے بڑااعلان کردیا