in

کیا واقعی عمران ریاض کے یوٹیوب چینل کے کروڑوں ویوز ہیں؟ ڈیٹا کیا کہتا ہے؟

کیا واقعی عمران ریاض کے یوٹیوب چینل کے کروڑوں ویوز ہیں؟ ڈیٹا کیا کہتا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ”عمران ریاض خان کو یوٹیوب پر کروڑوں ویوز ملتے ہیں

کیونکہ وہ وہی بولتا ہے جو لوگ سوچتے ہیں۔ رجیم چینج پر عمران ریاض کے جو خیالات ہیں، لوگ انہیں قبول کرتے ہیں اور درست مانتے ہیں۔ یہ وجہ ہے ۔

کہ اس کا یوٹیوب چینل بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ دیکھ لو پاکستان کے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق

اب ایک یوٹیوب اینالیٹکس ماہر نے بھی عمران خان کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ اشعر باجوہ نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ وہ یوٹیوب چینلز جو تحریک انصاف اور عمران خان کےحامی ہیں،

ان کے ناظرین 85فیصد ہیں۔ اس کے برعکس جو یوٹیوب چینلز تحریک انصاف مخالف بیانیے پر مواد پوسٹ کر رہے ہیں، ان کی ویوورشپ صرف 15فیصد ہے

۔ عمران خان کے حامی چینلز کو مجموعی طور پر 4ارب 40کروڑ ویوز ملے ہیں جبکہ عمران خان مخالف چینلز کو مجموعی طور پر صرف 71کروڑ 40لاکھ ویوز ملے۔ دوسری جانب اینکر پرسن عمران ریاض خان کے کیس میں سول مجسٹریٹ یاسر تنویر نے

محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران ریاض کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ یاسر تنویر نے کہا

کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کورٹ بھیج رہا ہوں۔ اٹک سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کا کیس ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی

۔عمران ریاض خان کو گزشتہ رات اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا، وزیر قانون پنجاب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب رات کو آنکھ کھلےتو یہ چھوٹی سی دعا پڑھ لیں

محتاجی اور غربت 6 چیزوں سے آتی ہے؟