بس اسکی کمی تھی۔۔۔!! صبا قمر بھارت کی کونسی ’ ویب سیریز‘ میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں؟
غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں جان سے جانے والی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز باغی بھارت میں ریلیز کردی گئی ہے، جس میں معروف ترین اداکارہ صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے
بھارتی مداحوں کو ویب سیریز کی ریلیز سے آگاہ کیا۔انہوں نے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔
اب بھارتی مداح بھی باغی دیکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب صبا قمرنے عمر کے حوالے سے طنز کرنے پراداکار فیصل قریشی کے ساتھ بہت پُروقار طریقے سے نمٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنے کئی ہٹ پراجیکٹس کے ساتھ ٹی وی اور بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں،
اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پرنعمان اعجاز کے ساتھ ’ مسٹراینڈ مسز شمیم ’ کی بیحد پزیرائی کے بعد اداکارہ کی فلم ’ گھبرانا نہیں ہے’ نے بھی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔
نئی آنے والی فلم ’ کملی’ سے بھی ان کے مداحوں کی توقعات وابستہ ہیں تو ٹی وی پرڈرامہ سیریل ’فراڈ ’ کو بھی ناظرین پسند کر رہے ہیں، البتہ اداکار فیصل قریشی ڈرامے میں صبا کے کردار کی عمرپرکچھ معتروض ہیں
جس کا اظہارانہوں نے نام لیے بغیر سوشل میڈیا پربھی کرڈالا۔ فیصل قریشی نے 22 مئی کو فیس بک پوسٹ پرلکھا تھا، ’بھائی اگریہ ڈرامے میں 24 سال کی ہیں تو مجھے بھی 27 کا بناوپلیز ’۔ اس بات کا جواب صبا نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کودیے جانے والے ایک انٹرویومیں دیا،
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ، ’ فیصل قریشی کی میں بہت عزت کرتی ہوں، بہت بڑے اداکار ہیں اورقابل عزت واحترام ہیں۔ یہ ان کی رائے ہے جسے میں خوش اسلوبی سے لیتی ہوں لیکن میں کیا کروں فیصل جی، پھربھی مجھے ہیروئن لے لیتے ہیں’۔
اداکارہ کے مطابق میری عمر کا سب کو پتہ ہے، وکی پیڈیا کھولیں اور دیکھ لیں۔ گوگل کے مطابق صبا قمر کی تاریخ پیدائش 5 اپریل 1984 کو جنم لینے والی صبا قمر عمر کی 38 بہاریں دیکھ چکی ہیں جبکہ فیصل قریشی کی تاریخ پیدائش 26 اکتوبر1973 ہے ، اس لحاظ سے اداکارعمرمیں صبا سے 10 سال بڑے ہیں۔