in

بریکنگ نیوز: پنجاب کا بحران ، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے رجوع ۔۔۔۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایات جاری کر دیں

بریکنگ نیوز: پنجاب کا بحران ، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے رجوع ۔۔۔۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز کے لاہور ہائی کورٹ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔عدالتِ عظمیٰ میں درخواست پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے

۔پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے، درخواست کے فیصلے تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔درخواست میں پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے

تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں، پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر کے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے

کہ پی ٹی آئی اراکینِ پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے، فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے۔تحریکِ انصاف نے سپریم کورٹ

سے اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے آج ہونے والے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کے

آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح 11 بجے پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ بنا دیا۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ دن 1:30

بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر خان اداکاراؤں کے ہاتھ پر کیوں ’تھوکتے‘ ہیں؟

مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا