in

کہتے ہیں کہ عشق کی کوئی زبان نہیں ہوتی ، لیکن عشق جب بے رحم ہوجائے تو اس کو آپ کیا کہیں گے ۔ گونڈہ ضلع میں بے رحم عشق کا ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں محبت پھر شادی اور پھر ایسا دھوکہ کہ سب حیران ہیں ۔

کہتے ہیں کہ عشق کی کوئی زبان نہیں ہوتی ، لیکن عشق جب بے رحم ہوجائے تو اس کو آپ کیا کہیں گے ۔ گونڈہ ضلع میں بے رحم عشق کا ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں محبت پھر شادی اور پھر ایسا دھوکہ کہ سب حیران ہیں ۔

کہتے ہیں کہ عشق کی کوئی زبان نہیں ہوتی ، لیکن عشق جب بے رحم ہوجائے تو اس کو آپ کیا کہیں گے ۔

گونڈہ ضلع میں بے رحم عشق کا ایک دردناک واقعہ سامنے ہے ،

جہاں محبت پھر شادی اور پھر ایسا دھوکہ کہ سب حیران ہیں ۔

ضلع خاتون اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی خاتون خود ہی کہانی بیان کررہی ہے ۔

دراصل ایودھیا ضلع کا رہنے والا گیان چندر نے ایک لڑکی نیہا سے پہلے پیار کیا اور پھر گھر سے بھاگ کر کورٹ میریج کی ۔

لڑکے کی ماں کو جب اس بات کی جانکاری ہوئی تو اس کے کہنے پر لڑکا اپنی بیوی کو لے کر گھر پہنچا اور دونوں کنبہ کے ساتھ رہنے لگے ۔ اسی دوران بیوی اور ماں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہونا شروع ہوگیا ، جس پر لڑکا اپنی بیوی کی پٹائی کرنے گا ۔ اب اس کی بیوی اپنے گھر جانے کیلئے کہتی ہے تو اس کا شوہر اور پٹائی کرتا ہے

جب معاملہ زیادہ بڑھ گیا تو بیوی کو گھر سے لکھنو رہنے کے بہانے لے کر نوجوان نکلا اور ٹرین میں پہلے اس نے اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کی اور پھر چلتی ٹرین سے پھینک کر فرار ہوگیا ۔ اب خاتون سنگین حالت میں ضلع خاتون اسپتال میں بھرتی ہے اور انصاف کی فریاد کررہی ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

گیان چندر نے تقریبا نو ماہ پہلے پنجاب کے لکشمی نگر کی رہنے والی نیہا کور سے شادی کی تھی اور لدھیانہ شہر میں ہی رہنے لگا تھا ۔ گیان چندر ایک ایک پرائیویٹ کمپیوٹر سینٹر میں پڑھائی کرتا تھا اور کئی سالوں تک گیان چندر اور نیہا دونوں ساتھ میں پڑھے تھے اور اسی دوران دونوں میں محبت ہوگئی ۔ گھر سے بھاگ کر دونوں نے نو ماہ قبل شادی کرلی تھی ۔

شادی کرنے کے بعد دونوں راجستھان کے بھیل واڑہ شہر چلے گئے ۔ وہاں دونوں ساتھ رہ رہے تھے ۔ تاہم گزشتہ نومبر میں گیان چندر اپنے گھر ایودھیا بیکارپور لے کر چلا آیا ۔ زخمی حالت میں نیہا نے بتایا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر اس کی ماں سے جھگڑا ہوتا تھا ۔ نیہا نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے گھر والوں کے خلاف جاکر شادی کی تھی ، اس کے والد شادی کے خلاف تھے ، شادی کرنے کے بعد گھر نہیں گئی ۔ نیہا اب حاملہ بھی ہے ، اس کے بعد بھی اس کے شوہر نے گلا دبا کر اس کا قتل کرنے کی کوشش کی اور ٹرین سے پھینک دیا ۔ وہ چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک روز سابق صدر جنرل پرویز مشرف ہمارے گھر آئے تھے اور میری والدہ کو ۔۔۔! میڈم نور جہاں کی بیٹی کا حیران کن انکشاف

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اسے ہر بیماری سے نجات مل جائے یہاں تک کہ رنج و غم سے بھی اور اس کی عمر دراز ہو، تو وہ یہ دعا پڑھے۔۔۔۔۔۔۔۔