in

پنجاب میں ن لیگ حکومت کا دھڑن تختہ،حمزہ شہباز کی چھٹی، عدالت نے دوبارہ عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنادیا

پنجاب میں ن لیگ حکومت کا دھڑن تختہ،حمزہ شہباز کی چھٹی، عدالت نے دوبارہ عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنادیا

لاہور: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم، عثمان بزدار کووزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے نئے انتخاب کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیخلاف درخواستوں پر چار ایک کے تناسب سے فیصلہ سنادیا، جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا۔

عدالت نے ڈی سیٹ ہونیوالے 25 ووٹ نکال کر ووٹنگ کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بحال کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ بحال کیا جاتا ہے، کل 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ بھی شامل تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کردیا ہے۔

عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کومنصب سے ہٹاتے ہوئے ڈی سیٹ ووٹ نکالنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم۔حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا

سیٹھ عابد اور بینظیر کے ماضی کا واقعہ