in

ڈاکٹر نے 2 بچوں کا بتایا تھا لیکن 6 بچے ہوگئے اور میں ۔۔ خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش سے متعلق کیا بتایا؟

ڈاکٹر نے 2 بچوں کا بتایا تھا لیکن 6 بچے ہوگئے اور میں ۔۔ خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش سے متعلق کیا بتایا؟

بچے کی پیدائش کے وقت ماں کی کیفیت کا اندازہ صرف ایک عورت ہی لگا سکتی ہے جس نے 9 ماہ اس بچے کی اندرونی پرورش کی ہو اس کو سنبھالا ہو اور پھر جب وقت گود میں لینے کا آجائے تو محبت کی انتہا مذید بڑھ جاتی ہے۔ آج کل ہم سنتے ہیں کہ کسی کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تو کسی کے ہاں 9 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے جو سن کر ذہن میں یہی سوال آتا ہوگا کہ ارے یہ اتنے بچے ایک ساتھ کیسے پالیں گے؟

ایسی ہی ایک کہانی پولستان یعنی پولینڈ کی خاتون کی ہے جس کے ہاں 6 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی اور وہ کچھ دیر کے لئے سکتے میں آگئیں لیکن پھر ماں کی محبت تو سب سے بڑھ کر ہے۔

کلوڈیا مرژی

29 سالہ خاتون جن کا نام کلوڈیا مرژی بتایا جاتا ہے وہ کہتی ہیں کہ: ” پہلے سوچتی تھی کہ عورتیں اتنے بچے ایک ساتھ کیسے پیدا کر لیتی ہیں، لیکن جب میرے خود 6 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تو میں ڈر گئی کہ اب میں کیسے ان بچوں کو پالوں گی؟ ڈر اور خوف سے 1 گھنٹے تک تو بچوں کو بس دور سے دیکھتی رہی

لیکن پھر جب گود میں لیا تو احساس ہوا کہ ماں کے لئے سارے بچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ بچوں کو گود میں لیتے ہی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اس وقت معلوم ہوا کہ عورت کی زندگی بچوں کی پیدائش کے بعد یکسر تبدیل ہو جاتی ہے۔”

کیا ان کو پہلے سے معلوم نہیں تھا؟

ڈاکٹر لسیارڈ لوئچربیڈز جو یونیورسٹی پولستان ہسپتال کی ماہر گائناکالوجسٹ ہیں وہ کہتی ہیں کہ: ” خاتون چونکہ جسمان طور پر صحت مند ہیں اور ان کا وزن حمل سے پہلے بھی 90 پاؤنڈز تھا، جب یہ حاملہ ہوئیں تو الٹرساؤنڈز میں صرف 2 بچوں کے مکمل ایگز اور پیئر نظر آئے جو ان کو حمل کے 5 ویں ماہ میں بتا دیئے گئے تھے،

اس کے بعد خوش قسمتی سے ان کو کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہوا اور یہ فون کال کے ذریعے ہی ٹریٹمنٹ لیتی رہیں، ایسا بہت کم خواتین کے ساتھ ہوتا ہے کہ ان کی پریگنینسی بآسانی گزری ہو، 9 ویں ماہ کے پندرہ دن گزرنے کے بعد ان کو لیبر پین شروع ہوا، اس وقت ان کا الٹرساؤنڈ کیا تو 6 بچوں کی تشخیص ہوئی جو ان کے شوہر کو بتا دیا گیا تھا مگر ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کو نہیں معلوم تھا کہ یہ 6 بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ ”

بچے کیسے ہیں؟

ڈاکٹر کہتی ہیں کہ بچے بالکل ٹھیک ہیں 4 لڑکیاں ہیں اور 2 لڑکے ہیں ان کا وزن 890 گرام ہے جو ایک نارمل بچے کا ہوتا ہے اور والدہ بھی بالکل نارمل ہیں۔

ماں کا تجربہ:

یہ بہت منفرد احساس تھا میں نے دو بچوں کے لئے سوچا تھا مگر 6 بچوں نے میری زندگی مکمل کردی، ایک دن رات کو سوتے ہوئے مجھے خواب میں بہت سارے بچے کھیلتے ہوئے دکھائی دیئے تھے جن پر میں نے بالکل غور نہ کیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میرے ہی بچے ہوں گے۔ اب میں ایک ساتھ ان سب کا خیال کرتی ہوں مجھے مزہ آرہا ہے بچوں کی پرورش میں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیزابیت پیٹ کی جلن بدہضمی کا جڑ سے خاتمہ نبی کریمﷺ کا بتایا ہوا بہترین طریقہ علاج

ہائی بلڈ پریشر بھول جائیں 4 زبر دست گھریلو علاج