in

شہبازحکومت کاقومی اداروں کوبراہ راست غیرملکی حکومتوں کو فروخت کرنے کامنصوبہ! کس کس ادارے کو فروخت کیا جائیگا؟

شہبازحکومت کاقومی اداروں کوبراہ راست غیرملکی حکومتوں کو فروخت کرنے کامنصوبہ! کس کس ادارے کو فروخت کیا جائیگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ( سی سی او پی ) کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھیو، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، شاہد خاقان عباسی ودیگر سمیت وفاقی

سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔چیئرمین نجکاری کمیشن نے نئی تشکیل شدہ کمیٹی کی توثیق کے لیے موجودہ نجکاری پروگرام کا روڈ میپ پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے حکومت کے منصوبے پیش کیے۔

منصوبے میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ قابل ذکر غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے بحالی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس سے اہل کارکنوں کے لیے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہوں گے، کمیٹی کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیل پروڈیوسر باؤ سٹیل کی ٹیم کے حالیہ کامیاب دورے سے آگاہ کیا گیا۔

قبل ازیں نجکاری کمیشن نے مقامی سطح پر 102 ارب روپے کی بولیوں کا اہتمام کیا۔ سی سی او پی نے رکاوٹوں کے فوری حل کے لیے وزیر پاور، چیئرمین پی سی، سیکریٹریز پاور، پیٹرولیم اور نجکاری، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن اور سی ای او این پی پی ایم سی ایل پر مشتمل ذیلی کمیٹی

بنانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دیگر ممالک پاکستان کے اداروں کی نجکاری کی صورت میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روس پاکستان اسٹیل ملز لیز پر لینا چاہتا ہے، امریکا پی آئی اے کا ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل لینا چاہتا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خلیجی ممالک پی آئی اے

کو لینے کی خواہاں ہیں۔ چین کے الیکٹرک اور اسٹیل ملز دونوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ عرب ممالک پاکستانی ایئرپورٹس کو ہاٹ اسپاٹ مانتے ہیں۔ جبکہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کو براہ راست غیر ملکی حکومتوں کو بیچا جائےگا۔سی سی او پی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ

مل کر سٹرکچرڈ ٹرانزیکشنز کی تجویز مرتب کرے تاکہ کابینہ میں غور کیا جا سکے۔ سی سی او پی نے نجکاری پروگرام کا دوبارہ اجلاس منعقد کرنے اور اس کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا جو کہ موجودہ معاشی صورتحال میں ایک اعلیٰ ترجیح ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم نے شاہین آفریدی کو ’سرپرائز‘ دے دیا، جسے دیکھ کر شاہین حیرت زدہ رہ گئے

انصار عباسی نے خاص خبر دے دی