’’عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت کیونکہ۔۔۔۔‘‘ ظہیر الاسلام کا بڑا انکشاف، ناقابلِ یقین بات کہہ دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے
بڑا جلسہ ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار پی ٹی آئی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان سمیت تنظیمی عہدیداروں اور علاقے بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔
جنرل ر ظہیر الاسلام راجہ نے نامز دامیدوار پی ٹی آئی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا
جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار پی ٹی آئی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان،سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی، بریگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ، سابق چیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ،تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ
سابق صدر راجہ خورشید ستی ،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ،راجہ الطاف حسین،کرنل(ر) راجہ سعید جنجوعہ ،کرنل(ر) راجہ ارشد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل ظہیر الاسلام راجہ نے کہا کہ کرنل محمد شبیر کو جو ٹکٹ ملا ہے
یہ ہم سب پر ذمہ داری ہے ہم کرنل شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کریں تاکہ ہم یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے
کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسلہ ہے اور آج مٹور کی غیور برادریوں نے فیصلہ کر دیا کہ کرنل شبیر اعوان کی جیت کو یقینی بنایا جائیگا۔