in

ملازم کی جانب سے عمران خان کی جاسوسی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے کپتان پر ہی انگلی اٹھادی

ملازم کی جانب سے عمران خان کی جاسوسی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے کپتان پر ہی انگلی اٹھادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی جاسوسی کیلئے ایک ملازم کو پیسے اور ڈیوائس دی گئی تھی

لیکن وہ ڈیوائس نصب کرنے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج اس ملازم کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ دوسری جانب عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے۔

مذکورہ ملازم گزشتہ چھ برس سے بنی گالہ میں صفائی کا کام کر رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں کام کرنے والے ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کا بیک گراؤنڈ چیک نہیں کیا جا سکتا۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ ملازمین کی لسٹ دینے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے عمران خان سے متعدد بار درخواست کی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بنی گالہ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے۔

جب تک ملازمین کی مکمل لسٹ فراہم نہیں کی جاتی ان کا بیک گراونڈ معلوم نہیں کیا جاسکتا۔  دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی  کے حلقہ پی کے سات  سوات کے ضمنی انتخاب میں صوبائی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی کے سات کے تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ یہاں ہونے والے ضمنی الیکشن میں  تحریک انصاف کے امیدوار  نے میدان مارلیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ پر راج کرنے والی چار مشہور اداکاراؤں نے کتنی تعلیم حاصل کی؟

چند حیران کن تاریخی واقعات