یہ وکیل بھی ہیں اور ۔۔ بشریٰ اقبال سے متعلق 5 ایسی باتیں جو آپ بھی جاننا چاہیں گے
عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نہ صرف سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں بلکہ اپنے عمل سے یہ بھی ثابت کر رہی ہیں کہ پہلی بیوی ہی اصل بیوی ہوتی ہے۔
ایم این اے اور مشہور ہوسٹ عامر لیاقت حسین اور ان کی پہلی اہلیہ کے درمیان دوریاں ضرور ہو گئی تھیں مگر اس کے باوجود بشریٰ نے سابق شوہر کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا، آج بھی جب ان کے سابق شوہر کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی آنکھوں میں دکھ اور لب و لہجے میں بھی افسردگی محسوس کی جا سکتی ہے۔
حال ہی میں عامر لیاقت حسین کے بچے احمد اور دعا سمیت سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے تھے جس میں سابقہ اہلیہ کی افسردگی کو بخوبی دیکھا جا سکتا تھا، بشریٰ نے عامر کے انتقال کے بعد تمام تر اختلافات کو ختم کر دیا تھا، اور آخری دیدار پر بھی کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ سب افسردہ ہو گئے۔
آج ہمت اور حوصلے کی وجہ سے جانی جانے والی بشریٰ اقبال کے عزم اور ہمت کی ایک وجہ یہ بھی ہے مشہور ہوسٹ اور تعلیم یافتہ شخصیت بشریٰ اقبال کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ میڈیا انڈسٹری سے بھی منسلک رہیں اور اپنی ڈگری بھی مکمل کرتی رہیں۔ لیکن بشریٰ اقبال نے پڑھائی بھی نہیں چھوڑی، اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور سینئر پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرتی رہیں۔
جب کبھی وہ کلاس میں ہوتیں تو ان کا رویہ دیگر کلاس کے طالب علموں کے ساتھ معمولی ہوتا تھا، کوئی اثر و رسوخ نظر نہیں آتا تھا۔ اسی طرح اب جب بشریٰ رمضان ٹرانسمیشن کر رہی ہیں تو بھی اپنے انداز کی بدولت ناظرین کے دلوں میں گھر کر رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بشریٰ اقبال وکیل بھی ہیں، جبکہ مشہور وکیل کے ہاں انٹرنشپ بھی کر چکی ہیں۔
دونوں بچوں احمد اور دعا کے لیے والدہ سے بڑھ کر کردار ادا کیا، جذباتی، دماغی، ہر لحاظ سے والدہ نے دونوں بچوں کو سنبھالے رکھا، جب عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تو اس وقت بھی بشریٰ اقبال نے وہ سب بالکل بھی نہیں کیا جو سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا امید لگائے بیٹھی تھی۔
یہاں تک کے بشریٰ نے سابق شوہر کے خلاف کسی قسم کی بات سے کرنے بھی انکار کر دیا، چاہے سوشل میڈیا ہو یا پھر میڈیا ہر پلیٹ فارم پر اپنے کام سے کام رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں، جب طوبیٰ اور عامر لیاقت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تو اس کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بشریٰ نے صرف اتنا کہا کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔
بشریٰ اقبال اپنی والدہ سے بھی بے حد محبت کرتی ہیں، چاہے مشکل لمحات ہوں یا پھر خوشی کا وقت، بشریٰ نے ہر لمحے والدہ کو یاد رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج والدہ کی دعاؤں اور اپنی محنت سے بشریٰ اقبال کو صارفین اور پاکستانی قوم ایک باہمت اور پر اعتماد خاتون تصور کرتے ہیں۔