گورے پن کے انجکشن لگوانے پر لوگوں کی تنقید اور مذاق ۔۔۔ 5 ایسے اداکار جن کی وائیٹنگ ڈرپ لگواتے ہوئے تصاویر کہ خوب چرچے رہے
ہم ٹی وی پر مشہور اداکاروں کے چمکتے دمکتے چہرے دیکھ کر سوچتے ہیں کہ پتہ نہیں ان کے چہرے اتنے صاف کیوں ہیں۔
کچھ لوگ انھیں میک اپ کا کمال بھی سمجھتے ہیں لیکن حال ہی میں چند مشہور اداکاروں کی ڈرپس لگواتے ہوئے کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہی ان کی خوبصورتی کا راز بھی ہیں۔
لوگ رنگ گورا کروانے کے لئے کیا کیا کرتے ہیں
گزشتہ دنوں صبور علی کی اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ ڈرپس لگواتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئیں جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ “یہ دماغی طور پر ناشکرے ہیں” جبکہ ایک صارف نے لکھا “لوگ اپنا رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا کرتے ہیں”
اگرچہ صبور یا علی انصاری نے اس حوالے سے کچھ کہا نہیں ہے نہ ہی تصویر سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ وہ دونوں رنگ گورا کرنے کے لئے ڈرپس لگوا رہے تھے البتہ کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جن کی تصاویر کے ساتھ ان کی ڈرپس کے نام بھی درج ہیں۔
مختلف وٹامنز کی ڈرپ
صباء فیصل بھی ڈرپ لگوا رہی جس کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ وٹامنز کی ڈرپ ہے۔ جبکہ شہریار منور وٹامن سی کی ڈرپ لگوا رہے ہیں۔
یہ ڈرپس کیا کام کرتی ہیں؟
وٹامنز کی ڈرپس جسم میں وٹامن کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔ جلن اور زخم کے اثرات کم کرتی ہیں لیکن ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے
کہ یہ رنگت کو بہت حد تک صاف کردیتی ہیں اور چہرے سے داغ دھبے دور کردیتی ہیں اسی لئے انھیں بیوٹی فلٹر بھی کہا جاتا ہے۔