پنجاب میں محبوبہ کیساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر عاشق خود دوسرے کنارے سے نکل گیا، خاتون کا کیا ہوا؟
اوکاڑہ: جدید دور میں عشق کے انداز بھی بدل گئے، پنجاب میں محبوبہ کیساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر عاشق خود دوسرے کنارے سے نکل گیا، پولیس ڈھونڈتی رہ گئی۔
پولیس کے مطابق ظہراں نامی شادی شدہ خاتون نے محمد علی نامی شخص کے ساتھ ملکر خودکشی کرنے کیلئے رینالہ خورد نہر میں چھلانگ لگادی، موقع پر موجود لوگوں نے امدادی ادارے اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اور امدادی اداروں کے پہنچنے پر خاتون کو تشویشناک حالت میں نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تاہم مرد کو تلاش نہیں کیا جاسکا
جبکہ بعد ازاں لوگوں نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کے بعد مرد خاتون کو ڈوبتا چھوڑ کر خود دوسرے کنارے سے باہر نکل گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرکے مرد کی تلاش کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک لطیفہ بھی مشہور ہے کہ : نوجوان لڑکی اور لڑکا شادی کیلئے گھر والوں کی رضا مندی نہ ملنے پر پہاڑ پر جاتے ہیں۔
پہاڑ کی اونچائی دیکھ کر لڑکی یہ کہتے ہوئے کہ پیار اندھا ہوتا ہے پیچھے ہٹ جاتی ہےاور لڑکا جو کود چکا ہوتا ہے ہوا میں اپنا پیرا شوٹ کھولتا ہے
اور کہتا ہے، پیار کبھی مر نہیں سکتا۔ پنجاب میں خاتون اور مرد کی نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش اور نتیجے کو دیکھ کر یہ لطیفہ سچ ہوگیا ہے۔