جنرل باجوہ کس سےنئے آرمی چیف کی تعیناتی چاہتے ہیں؟ سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے بِلا جھجھک بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کاشف عباسی سے سوال پوچھا
کہ کیا جنرل قمر باجوہ یہ چاہیں گے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں ، یا عمران خان کریں ، یا پھر وہ چاہیں گے۔
کہ نگران حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرے؟ ۔ اس کے جواب میں کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ دو جگہوں سے انہیں کوئی پریشان نہیں ہونی چاہیے اگر وہ دونوں کسی کو تعینات کریں ، انکو میرا خیال پریشانی عمران خان سے زیادہ ہو
اگر وہ نیا آرمی چیف تعینات کریں تو کیا ہو گا ، میرا اپنا یہ خیا ل ہے شہباز شریف انسٹیٹیویشن کیساتھ لارجری ایگری کر لیں گے ۔ اس معاملے میں ٹرسٹ کا بہت اہم کردار ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف کسی نگران حکومت کو نہیں لگانا چاہیے ،کیونکہ پولیٹکل حکومت نے اگلے آرمی چیف کیساتھ کام کرنا ہےکیونکہ انسٹیویشن کا ہیڈ ہی انسٹیویشن کا ہیڈ ہوتا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن سے مشروط مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی، کان کھول کرسن لیں! الیکشن کا اعلان آئینی مدت پوری ہونے کے بعد کی جائے گا،
الیکشن کی تاریخ کا تعین حکومت اور اتحادی مل کر کریں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرینگے، وزیراعظم ملک وقوم کو درپیش مسائل پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کرینگے،
عمران خان نے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات کیے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی تیاری صرف گولیاں اور بارود جمع کرنے میں تھی۔