’’فیصلہ ہوچکا ہے‘‘ اسٹیبلشمنٹ کیا کرنے جا رہی ہے؟ نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لندن میں یہ فیصلہ ہو چکا تھا
کہ پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے اور یہ گھر آ جائیں گے اور الیکشن میں جیت کر جب آئیں گے تو پھر آئی ایم ایف کیساتھ اس مسئلے کو حل کریں گے ۔
جب یہ لندن سے واپس آئے تو یہی لگ رہا تھا کہ اگلے دو دن میں حکومت جارہی ہے ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جب دھرنا کال کیا تو عدالتوں نے انہیں اجازت دے دی
اس وقت ایسے ہی لگتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ، عدالتیں عمران خان کیساتھ ملیں ہوئی ہیں ۔ یہ ڈیٹ لینا چاہ رہی ہیں اور یہ کامیاب ہو جائیں گی اس کے بعد اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا
کہ اگر اس صورتحال کے بعد اگر ہم گھر چلے جاتے ہیں تو یہی تاثر جائے گا کہ ہم ہار گئے ہیں اور عمران خان کی وجہ سے گھر چلے گئے ہیں ۔ عمران خان لانگ مارچ کیساتھ ڈی چو ک پہنچ گئے ،
تب انہیں پتہ چلا کہ فیصلہ ہو چکا ہے ، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہی رہے گی پھر ان سے کسی نے آکر کہا کہ دس جون کے بعد ہم اس گورنمنٹ سے کوئی اعلان کروا دیں گے مگر ابھی کوئی اعلان نہیں کر وا سکتے ، کیونکہ ابھی آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت چل رہی ہے
، ابھی ایک بجٹ بھی آنا ہے ، تو آپ مہربانی کریں واپس چلے جائیں ،دس کے بعد آپ سے کوئی بات ہو سکتی ہے یا دیکھیں کہ صورتحال کیا بنتی ہے ، اس وقت خان صاحب کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا
لیکن وہ یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ میں تو چھ دن سے زیادہ نہیں دوں گا ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ
فیصلہ ہو چکا ہے کہ عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی ۔ اس حوالے سے معروف
صحافی صدیق جان نے نجم سیٹھی کے بیان ’’فیصلہ ہوچکا ہے کہ عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی کہا ہے کہ ’’(مشترکہ ترجمان امپورٹڈ حکومت،حکومت کو لانے والے)۔‘‘