in

بس بہت ہو گیا۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےعمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

بس بہت ہو گیا۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےعمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں صحت کارڈ کے بینرز ہٹوا دیے، سپریم کورٹ کے سینئر جج پیدل چلتے ہوئے شاہراہ دستور پر بینر سے ٹکرا گئے،

عدالت پہنچتے ہی بینرز ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حکم پر منگل کے روز اسلام آباد میں حکومت کے منصوبے صحت

انصاف کارڈ کے بینرز ہٹا دیے گئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسلام آباد کی شاہراہ دستور کی گرین بیلٹ پر پیدل چل کر سپریم کورٹ آ رہے تھے

کہ اس دوران وہ فٹ پاتھ پر لگے بینر سے ٹکرا گئے۔ اس واقعے کے بعد سینئر جج نے سپریم کورٹ پہنچ کر اپنے اسٹاف کو صحت کارڈز کے بینرز اتارنے کا حکم دیا۔اس حوالے سے عدالت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے

کہا کہ بینرز اور خاردار تار کی وجہ سے کوئی فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے دی گئی

بینرز اتارنے کی ہدایات کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران تک پہنچائی گئی، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صحت کارڈ کے بینرز اور خاردار تاریں بھی ہٹا دیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہلیہ دانیہ نے عامر لیاقت کوق ت ل کیا۔۔۔کیا اسے گرفتار کیا جائےگا؟صبح صبح بڑی خبر

میری اولاد نہیں تھی میں نے ایسی عورت سے 4 بچے گود لئے جو پال نہیں سکتی تھی، پھر ایک سال بعد میرے بھی 4 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگے ۔