ساہیوال میں قیمتی زمین ، لاہور میں کوٹھیاں ۔۔۔۔ گریڈ 9 کا سرکاری ملازم بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا ۔۔۔۔ پاکستانیوں کو حیران پریشان کر دینے والی خبر
ساہیوال میں قیمتی زمین ، لاہور میں کوٹھیاں ۔۔۔۔ گریڈ 9 کا سرکاری ملازم بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا ۔۔۔۔ پاکستانیوں کو حیران پریشان کر دینے والی خبر
لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیش میں اہم انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت بلوچستان کا گریڈ 9 کا ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔
نیب اعلامیے کے مطابق میڈیکل ٹیکنیشن کی بیوی اور بزنس پارٹنر کے نام پر کوئٹہ، لاہور اور ساہیوال میں جائیدادیں ہیں، خالد بھٹی کی جائیدادوں
میں کمرشل پلازے، گھر اور زرعی اراضی بھی شامل ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے اہل کار خالد بھٹی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا، ملزم بدعنوانی کے ایک علیحدہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے
۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خالد بھٹی محترمہ بینظیر بھٹو اسپتال میں میڈیکل ٹیکنیشن تعینات رہا، ملزم کے پاس قیمتی گاڑیاں ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔