in

علی ظفر نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب

علی ظفر نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب

ٹیکساس(ویب ڈسیک)پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے

فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے،

صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں

اعلیٰ معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے‘۔ گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ یہ پاکستان کے لئے ہے سب مل کراس میں حصہ ڈالیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سچ کہتےہیں نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔۔۔عامرلیاقت کے بیٹے کا ایک اور بڑا کام جو ہر مسلمان کے دل میں گھر کرگیا

’’ تحریک عدم اعتماد کامیاب کراؤ ،گناہ معاف ہوجائیں گے‘‘ کہنے کے باوجود امریکہ کیا مطالبہ کر رہا ہے؟ حافظ حسین احمد نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا