عامر لیاقت کی پراسرار موت ۔۔ عدالت سے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی سے متعلق اہم خبر آگئی
ٹیلی وژن اسکرین پر نام کمانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے ایک خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ خیال رہے میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت کی اچانک موت پر پولیس کو شبہ ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ انہیں جائیداد کے تنازعہ پر ق.تل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے شہری عبدالاحد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل بیرسٹر ارسلان راجا نے اپنے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی پراسرار موت ہوئی ہے، جس کی وجہ جاننا ضروری ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔ ہمیں شک ہے کہ عامر لیاقت کو جائداد کے تنازع پر ق.تل کیا گیا ہے۔ استدعا ہے
کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیوں کہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔
عدالت نے مؤقف سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے حکم دیا کہ عامر لیاقت کے ورثا عدالت آکر جواب جمع کرائیں۔ ورثاء کو ہفتے کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔