صرف ایک بار یہ وظیفہ کر کے دیکھیں ، 70 ہزار فرشتے ہر وقت آپ کی حفاظت پر مامور رہیں گے
سورہ الدخان قرآن مجید کی 44 ویں سورہ مبارک ہے ۔ جس میں 59 آیات ہیں ۔ اور اس سورہ کے 3 رکوع ہیں ۔اس سورہ کی آیت نمبر 10 کے لفظ دخان کو اس سورت کا عنوان بنایا گیا ہے ۔ یعنی یہ وہ سورہ ہے جس میں لفظ دخان آیا ہے ۔
سرکارِ مدینہ ، راحت قلب و سینہ ، رحمۃ اللعالمین ، راحۃ العاشقین ، مراد المشتاقین ، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ :
جو کسی رات میں سورۂ الدخَان پڑھے گا تو صبح ہونے تک 70 ہزار فرشتے اُس کے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہیں گے ۔ (ترمذی ، 4 / 406 ، حدیث : 2897)
نبیِ اکرم ، خاتم النبیین ، راحۃ العاشقین ، رحمۃ اللعالمین ، مراد المشتاقین ، صاحب الجود والکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ : جس نے شبِ جمعہ میں سورۂ الدُخَان پڑھی ۔ اُس کی مغفرت کر دی جائے گی۔ (ترمذی ، 4 / 407 ، حدیث : 2898)
ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ رسولُ اللہ ، راحۃ العاشقین ، مراد المشتاقین ، خاتم النبیین ، رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ : جو شخص جمعہ کے دن یا رات میں سورۂ الدُخَان پڑھے گا ، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔ (معجم کبیر ، 8 / 264 ، حدیث : 8026)