in

والد کے انتقال کے بعدر کشہ چلانا شروع کر دیا ۔۔ باہمت خاتون نے ماں اور بہن کا پیٹ پالنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا؟

والد کے انتقال کے بعدر کشہ چلانا شروع کر دیا ۔۔ باہمت خاتون نے ماں اور بہن کا پیٹ پالنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا؟

غربت جب انسان کے سامنے رکاوٹ بنتی ہے تو انہیں کئی مسائل سے گزرنا پڑتا ہے۔ بہت سے افراد ہار مان جاتے ہیں تو کوئی رکاوٹوں کی زنجیروں کو توڑتا ہوا اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوتا ہے۔

یہاں ہم جن خاتون کا ذکر کرنے والے ہیں انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ مشکلات اُن پر پہاڑ بن کر ٹوٹیں، اہلخانہ کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے لیکن کسی کے آگے مجبوری میں ہاتھ نہیں پھیلائے۔

مذکورہ خاتون کا نام علیشہ ہے جن کی کہانی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

علیشہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں جنہوں نے متعدد جگہوں پر نوکری کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔ مگر آج کے دور میں میرٹ کے بلبوتے پر کسے نوکری ملتی ہے، بدقسمتی سے آج نوکری کے لئے اچھی اہلیت کے ساتھ سفارش کا ہونا بھی ضروری ہے۔

علیشہ کے پاس کسی کی سفارش نہیں تھی تو انہیں ہر جگہ سے خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا، جس کے باعث انہوں نے اہلخانہ کی کفالت کے لیے آٹو رکشہ چلانا شروع کیا۔

3 کروڑ کے آبادی والے شہر میں ایک خاتون کا رکشہ چلانا ایک قابل ستائش بات ہے۔

علشیہ کے مطابق خاندان والے ان کے کام سے خوش نہیں لیکن آج کے مہنگائی کے اس مشکل دور میں ماں اور بہن کے لیے پیسہ کمانا بھی ضروری ہے اور وہ یہ کام کرنے میں ذرا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا میں پہلے ہی بہت بچے ہیں، مجھے بچوں کے مستقبل سے خوف آتا ہے.. نادیہ افگن نے شادی کے 15 سال بعد بھی ماں نہ بننے کے متعلق کیا بتایا؟

شہباز اینڈ کمپنی فیل ، طاقتور حلقے پریشان : ڈیڑھ ماہ میں انتخابات کا دعویٰ کردیا گیا