دنیا میں پہلے ہی بہت بچے ہیں، مجھے بچوں کے مستقبل سے خوف آتا ہے.. نادیہ افگن نے شادی کے 15 سال بعد بھی ماں نہ بننے کے متعلق کیا بتایا؟
ہماری شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں لیکن میں اپنی مرضی سے ماں نہیں بنی۔ ایک ایسا وقت آیا کہ لگا اب بچے ہونے چاہئیں پھر ہم نے سوچا کہ دنیا میں پہلے ہی بہت بچے ہیں ”
یہ کہنا ہے ٹی وی کی مشہور اداکارہ نادیہ افگن کا۔ کئی سال پہلے نادیہ افگن، جواد احمد کے گیت او کیندی اے سیاں میں تیریاں سے مشہور ہوئیں اور اس کے بعد شاشلک اور سنو چندا جیسے ڈراموں میں مزاحیہ کردار کے ذریعے انھیں بہت شہرت ملی۔
بچوں کی قسمت سے ڈر لگتا ہے
اگرچہ نادیہ کی شادی کو 15 سال گزر گئے ہیں اور ان کے شوہر جوڈی اور نادیہ میں کافی دوستی بھی ہے لیکن گزشتہ دنوں ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں انٹرویو دیتے ہوئے بچوں کے متعلق نادیہ کا کہنا تھا
کہ انھوں نے اس حوالے سے کبھی سوچا نہیں تھا اور ایک بار جب اس بات کا خیال آیا تو بچوں کے مستقبل اور ان کی قسمت سے ڈر محسوس ہوا۔ پھر ہم نے سوچا کہ دنیا میں پہلے ہی بہت بچے ہیں۔
اس بات پر احسن خان نے نادیہ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی مرضی سے ماں نہیں بنیں جس پر نادیہ کا کہنا تھا ہاں۔