in

لانگ مارچ کے دوران مخصوص خواتین کے کردار کی تعریف!!! پی ٹی آئی کی دیگر ارکان سیخ پا، پھر کیا ہوا؟ جانیے

لانگ مارچ کے دوران مخصوص خواتین کے کردار کی تعریف!!! پی ٹی آئی کی دیگر ارکان سیخ پا، پھر کیا ہوا؟ جانیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس تشدد اور شیلنگ برداشت کرنے کے باوجود مخصوص ارکان کی تعریف پر پی ٹی آئی کی دیگر خواتین ارکان سیخ پا ہو گئیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی اور بتایا

کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔ذرائع کا بتانا ہے شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کو ہم نے برداشت کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، ہم خواتین کارکنان کو لائے،

شیلنگ سے ٹس سے مس نہ ہوئے لیکن رپورٹ میں ہمارا کوئی نام ہی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق خواتین ارکان نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین صاحب، جو آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین ارکان کی جدوجہد کو سراہا اور خواتین ارکان قومی اسمبلی پر تشدد و شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ خواتین ارکان کا کہنا تھا پتہ نہیں کیوں میرٹ پر رپورٹ پیش نہیں کی گئی،

رپورٹ میں مخصوص ارکان کی تعریف کی گئی، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجود افراد کو دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب عمران خان اگلی مدت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ دیگر 2 پینلز کے امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین اور اسدعمر کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن جتوانے کیلئے ابھی سے تیاری کی جارہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیس سال تک صرف شوہر کی آواز سننے کی خواہشمند عورت کا ایسا عمل جس نے تاریخ رقم کر دی

پی ڈی ایم کی سب سے بڑی غلطی تحریک عدم اعتماد تھی کیونکہ۔۔۔۔ سابق وزیرخزانہ نے خود ہی اعتراف کر لیا