800 روپے دیہاڑی کمانے والے پانچ بیٹیوں کا باپ معاشی حالات سے تنگ آکر زار و قطار رو پڑا
مہنگائی کا جن اتنا بے قابو ہوچکا ہے جس نے لوگوں کی آہ نکال کر رکھ دی ہے۔ پاکستان کے ہر شہری کی زبان پر بس یہی سوال ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کب تک ممکن ہوگا۔
آج پاکستان کو آزاد 70 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مہنگائی کا حل تلاش کرنے میں آج بھی ناکام ہیں۔
پاکستان کا ایک شہری جس نے میڈیا کو حال ہی میں انٹرویو دیا۔ شہری نے کہا کہ اس کی پانچ بیٹیاں ہیں اور وہ روزانہ آٹھ سو روپے دیہاڑی کماتا ہے۔
دیہاڑی دار مزدور نے دکھ بھرے لہجے حکومت وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں اٹھا لے۔ اس نے کہا کہ ہمیں کوئی پوچھے والا نہیں ہم کہاں جائیں گے۔میرا اللہ کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔
مزید اس غریب دیہاڑی دار مزدور نے کیا کہا دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔