in

دلہے کو ہار پہناتے ہی لڑکی انتقال کر گئی ۔۔ دلہن کے انتقال کے بعد گھر والوں نے کیوں چھوٹی بیٹی کو دلہے کے ساتھ رخصت کر دیا؟

دلہے کو ہار پہناتے ہی لڑکی انتقال کر گئی ۔۔ دلہن کے انتقال کے بعد گھر والوں نے کیوں چھوٹی بیٹی کو دلہے کے ساتھ رخصت کر دیا؟

شادی تو خوشیوں کا تہورا ہے مگر دکھوں میں بدلتا ہوا بھی وقت نہیں لگتا یہی وجہ ہے کہ ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں ایک طرف بڑی بیٹی کی لاش پڑی تھی تو دوسری طرف چھوٹی بیٹی کی شادی ہو رہی تھی۔ اب آپ سب کر حیرت میں مبتلا ہو گئے ہوں گے ایسا کیسے ممکن ہے؟

تو ہوا کچھ یوں کہ جب شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ دلہن نے طبعیت بگڑنے کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا

اور کہا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے، غم کی حالت میں یہ دلہن کو لیکر گھر واپس آ گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دیکھنے کو ملا۔

اب بھی شادی نہ رکی اور منگیش کمار نامی دلہے نے درخواست کی کہ اس کی شادی دلہن کی چھوٹی بہن سے کروا دی جائے

جس پر لڑکے اور لڑکی والوں نے مشاورت کر کے یوں ہی کیا اور اب بڑی بیٹی کی جگہ چھوٹی بہن کو دلہن بنا کر لایا گیا اور شادی کی رسمیں ادا کر دی گئی۔

لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گھر کے ایک کمرے میں بیٹی کی لاش اور دوسری طرف ماں باپ چھوٹی بیٹی کو رخصت کر رہے تھے۔

مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے پر دلہن کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے لیے ایسے بن گئے کہ ہمیں بالکل سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا کریں اور ہم نے تو آج ہی اپنے گھر سے دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا۔

آخر میں بتاتے چلیں کہ سب سے آخر میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی بھی ماں باپ نے اپنے ہاتھوں سے آخری رسومات ادا کیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔۔ شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا

بیٹے کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں کیونکہ ۔۔ جانیے بھارتی اداکار اکشے کمار بیٹے سے متعلق کس چیز سے ڈرتے ہیں اور کیا وہ بیمار ہیں؟