اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) ’’کئی سالوں کا انتظار ختم ، بنی گالا میں جشن کا سما ں ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کو بڑی خوش خبری سنا دی گئی ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے لئے آج بہت بڑی خوش خبری ہے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کئی سالوں سے چل رہا ہتک عزت کا دعویٰ آج عدالت
نے خارج کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی نے 2014 دائرکیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا، عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی کی طرف سے دائرکیا تھا
۔ تاہم ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمدنے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں مئوقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عدالت سے سزا یافتہ ہے۔ اس لیے سزا یافتہ مجرم کسی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیسے دائر کرسکتا ہے؟عمران خان کی حنیف عباسی کے خلاف گفتگو قانونی تھی۔ قانون کے مطابق گفتگو کرنے سے کسی کی ہتک عزت نہیں ہوتی۔سزا یافتہ شخص کی ضمانت ہونے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا۔حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دعویٰ دھرنے کے دنوں میں 2014ء میں دائر کیا گیا۔
مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ