پورا ملک پانی پانی ہوگیا۔ طویل ترین مون سون بارشوں کا آغاز ، گرمی کی چھٹی۔ بارشیں کب تک جاری رہینگی،بڑی خبر اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں شروع ہوگئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے
دوسرے حصوں میں پھیل جائےگا۔ اس سلسلےکےتحت خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔محکہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب تک سب سے زیادہ بارش حافظ آباد میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اگلے ہفتے سے بارشوں کی شدت میں تیزی آئےگی۔کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔اکیس جون کو چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا۔ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ