پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں شریک خواتین گھریلو نہیں!اداکارہ عفت عمر نے تمام حدیں عبور کر دی
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں شریک خواتین گھریلو نہیں!اداکارہ عفت عمر نے تمام حدیں عبور کر دی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔
عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی‘۔اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کال پر لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کردی گئی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے قافلے کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئیں ، جب ان کا قافلہ بتی چوک کے قریب پہنچا تو پولیس کی جانب سے ان کے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بھی جوابی مزاحمت کی گئی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے ساتھ بد تمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ، مجھ سے میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش بھی کی گئی ، خواتین سے بد تمیزی کرتے شرم نہیں آتی ۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق بتی چوک پر پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔ یاد رہے پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا، عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی‘