in

عمران خان کی پالیسیوں نے شہباز حکومت کو ناکام کرکے رکھ دیا ، آگے کیا حالات بننے کا امکان ہے ؟ نوجوان خاتون صحافی کا خصوصی تبصرہ

عمران خان کی پالیسیوں نے شہباز حکومت کو ناکام کرکے رکھ دیا ، آگے کیا حالات بننے کا امکان ہے ؟ نوجوان خاتون صحافی کا خصوصی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور نوجوان خاتون صحافی منیزے معین اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔سعد رسول نے پیر کے روز “The age of Imran Khan” کے نام سے شائع ہونے والے اپنے کالم میں یہی بات لکھی ہے کہ آنے والی نسلیں آج کے دور کو عمران خان کے نام سے

جانیں گی۔ عمران خان کو اپنے عہدے سے امریکی بغاوت پر برطرف کیا گیا لیکن تاریخ اپنا فیصلہ لکھے گی جس طرح محمد علی جناح, بھٹو کے دور میں لکھا گیا تھا۔ ستر سالہ عمران خان جذبہ اور جنون کا پیکر ہے۔ بہت سے لیڈر آئے اور بہت سے گئے,

وقت کے ساتھ ساتھ ان کی پہچان بھی ٹھنڈی پڑ گئی لیکن عمران خان وقت کے ساتھ مقبول ترین ہوتے گئے۔ موجودہ حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اگر تمام لوگ بھی ایک طرف کھڑے ہوں تو عمران خان ان کا مقابلہ فرد واحد کے طور پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جہاں تک بات ہے

موجودہ معاشی سیاسی اور مالی بحران کی تو اسکی مناسبت سے ایک مشہور کہاوت ہے کے ہاتھوں سے باندھی گئی گرہیں کبھی کبھی دانتوں سے کھولنا پڑ جاتی ہے۔ بظاہر تیرا جماعتیں ایک پیج پر ہونے کا دعوی کرتی ہیں اپسی مفادات کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو صورتحال اس کے برعکس ہے۔

اقتدار میں آنے کیلئے اگر کسی کو کسی کی ٹانگ بھی کھینچنا پڑی تو وہ اس سے گریز نہیں کرے گا اور یہ بات عیاں ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان کے پاور شو سے حکومت فیصلہ سازی کرنے میں ناکام ہے اور دباؤ کا شکار ہے لیکن اس کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں کے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا جائے اور آخر میں ذمہ دار کو اگر تلاش کریں تو کوئی بھی موجود نہ ہو۔ پنجاب کی صورتحال کچھ اسی طرح سے ہے۔ پنجاب میں آئینی بحران کو دور کرنا ہوگا

جس کے لیے نئے گورنر کاتقرر بے حد ضروری ہے۔ جس طرح چیف منسٹر کے انتخاب کو سیاسی رنگ دیا گیا اس طرح سیاسی معاملات کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام اس بے یقینی کی صورت حال کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ہر پل لوٹ جانے کا اندیشہ جو کاروباری حضرات کو لاحق ہے ان کو اس سے باہر نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ اگر ملکی معیشت ترقی نہیں کرے گی ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ اگر الیکشن اس سیاسی بحران کا حل ہے تو ملک کی بہتری کے لئے یہ اقدام اٹھا لیا جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوزاک ، پیشاب کی جلن، یر قا ن ، جگر مثانہ کی گرمی

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں شریک خواتین گھریلو نہیں!اداکارہ عفت عمر نے تمام حدیں عبور کر دی