میرے پاپا کو بچایا جائے ۔۔۔۔ یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کی اقوام متحدہ سے اپیل
لاہور (ویب ڈیسک) کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے
کہ اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی بیٹی
رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو
زندگی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔
خیال رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوصہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک
کو فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیاتھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔