’’جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا حکومتی دباؤ۔۔۔‘‘ چیف اکنامسٹ ڈاکٹر زبیر خان نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت کا کہنا ہے کہ چیف اکنامسٹ ڈاکٹر زبیر خان عہدے سے مستعفی ہوگئے،
زبیر پر جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا دباؤ تھا۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال معاشی کارکردگی خراب دکھانے کے لیے شہباز حکومت کا وفاقی ادارہ شماریات پر دباؤ کا انکشاف ہوا۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق حکومتی دباؤ پر چیف اکنامسٹ ڈاکٹرزبیر خان عہدے سے مستعفی ہوگئے اور کہا جی ڈی پی ڈیٹا میں ردوبدل سے انکار کردیا تھا
، جس کے بعد آج میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا، میں اب گھر پر آرام کروں گا، اپنا عہدہ بہت انجوائے کیا۔
سابق وزیر خزانہ شوکت نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا اندیشہ درست تھا، چیف اکانومسٹ ڈاکٹرزبیر نےاستعفیٰ دے دیا ،
ہم اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر زبیر پر جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا دباؤ تھا۔