جس گھر میں رہتا ہوں ہر 2 مہینے میں ایسا گھر بنا سکتا ہوں۔۔ عمران ریاض کی ماہانہ آمدنی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
“اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ صحافت،یوٹیوب اور فیس بک ویڈیوز سے میں 1 کروڑ روپے کماتا ہوں تو یہ بہت کم ہے۔ میں اس سے زیادہ کماتا ہوں۔ میری کمائی اتنی ہے کہ جس گھر میں رہتا ہوں ہر دوسرے مہینے ایسا گھر بنا سکتا ہوں“
اپنی آمدنی کے بارے میں یہ ہوش ربا انکشاف کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے معروف صحافی عمران ریاض ہیں۔ ایک نجی ادارے کے اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اگر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی کمائی صرف 40، 50 لاکھ یا 1 کروڑ ہے تو یہ بہت کم ہے وہ اس سے زیادہ کماتے ہیں اور وہ اپنے تمام اثاثے ظاہر کر چکے ہیں ان کے پاس موجود ہر جائیداد ان کی حق حلال کی کمائی ہے۔
حمزہ شہباز میرا گھر گرانا چاہتے تھے
اس حوالے سے عمران ریاض نے بتایا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ایل ڈی ایل کے افسران سے کہا کہ عمران ریاض کے گھر کے نقشے لائے جائیں ہم اس کا گھر گرائیں گے جس کے بعد وہ لوگ آئے اور انھوں نے عمران ریاض کے گھر کی ڈرون کے ذریعے فوٹوجیز بنائیں اور افسران کو میرے پیچھے لگا کر تحقیقات کروائیں جس کے بعد حمزہ شہباز کو بتایا گیا کہ عمران ریاض کے گھر کی ایک بھی چیز غیر قانونی نہیں ہے۔
سماء نیوز سے کیوں نکالا گیا؟
سماء نیوز سے نکالے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران ریاض نے کہا کہ ایک دن جب وہ دفتر پہنچے تو انھیں کہا گیا کہ آج ان کا شو نہیں ہے۔ اس طرح انھیں اپنے سماء سے نکالے جانے کا علم ہوا۔ سماء نیوز کے علیم خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انھیں اس طرح بات کرنے دیں گے جیسے وہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر انھیں عمران ریاض سے اختلاف ہوگیا جس کے بعد انھیں نکال دیا گیا۔
اسٹیبلشمینٹ شامل نہ ہوتی تو عدالت 12 بجے نہ کھلتی
تحریک انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے حوالے سے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی نیوٹرل نہیں رہے۔ ہوسکتا ہے کہ انھوں نے غلط کا ساتھ بھی دیا ہو
لیکن وہ اس کے حق میں کھڑے ہوتے ہیں جسے وہ ٹھیک سمجھتے ہیں اور ان کے خیال میں عمران خان کے ساتھ غلط ہوا ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی شامل تھی اور یہ بات صرف وہی نہیں کہہ رہے بلکہ ملک کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے ورنہ اس سے پہلے رات کے 12 بجے عدالتیں نہیں کھلیں۔