in

میرا خواب تھا کہ میں اپنی موٹرسائیکل پر عمرہ ادا کرنے جاؤں ۔۔ 50 دنوں میں بائیک پر سفر کرکے عمرہ کرنے والا خوش نصیب پاکستانی

میرا خواب تھا کہ میں اپنی موٹرسائیکل پر عمرہ ادا کرنے جاؤں ۔۔ 50 دنوں میں بائیک پر سفر کرکے عمرہ کرنے والا خوش نصیب پاکستانی

حج اور عمرہ کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے گھر کا طواف ضرور کریں۔ کچھ لوگ اس خواہش کی تکمیل کے لئے حج کی درخواستیں دیتے ہیں

اور کچھ قرعہ اندازی کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو حج و عمرے کا سفر موٹرسائیکل پر یا اپنی سائیکل پر اور کچھ عظیم لوگ پیدل چل کر بھی یہ سفر طے کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک پاکستانی بائیکر اور بلاگر ابرار حسن ہیں جنہوں نے 9 فروری کو ننکانہ صاحب سے اپنی بائیک پر عمرے کا سفر شروع کیا اور پورے 50 دن کے بعد یہ عمرہ کرنے اللہ کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلی افطاری اللہ کے گھر میں کی جس پر وہ خود بہت خوش ہیں۔

العریبیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ: ” میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بائیک پر اللہ کے گھر جاؤں اور میرا یہ خواب پورا ہوگیا۔ آج میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے 80 ممالک کا سفر کیا جن میں سے 13 ممالک بائیک پر سفر طے کیا ہے اور میں بحفاظت ہوں۔ ”

میں نے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو عرب کے لوگوں نے مجھے خوب ویلکم کیا اور میری آؤ بھگت کی۔ مجھے یہاں لوگ مفت میں بھی چیزیں دے دیتے ہیں اور میرے ساتھ مل بانٹ کر رہتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں اب یہاں سے مصر اور دیگر ممالک بھی بائیک پر جاؤں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جس گھر میں رہتا ہوں ہر 2 مہینے میں ایسا گھر بنا سکتا ہوں۔۔ عمران ریاض کی ماہانہ آمدنی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چربی کم کرنے والی سرجری سے اداکارہ کی موت کیسے ہوئی؟ موٹاپے پر لوگوں کے ایسے طعنے جس نے 21 سالہ لڑکی کی جان ہی لے لی