میرے بیٹے کو پانی دو ۔۔ صحرائے چولستان میں باپ بیٹے کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر تڑپ اٹھا، ویڈیو وائرل
انسان کوئی اونٹ تو ہے نہیں جو کئی دن بنا پانی پیے گزار سکے۔ ہم شہروں میں آسان اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں لیکن کیا ہمیں معلوم ہے کہ صحرائے چولستان میں ہر دن کئی سو جانور اور آدمی مر رہے ہیں۔ جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ہے وہاں اس وقت قیامت کا منظر ہے۔
آج یہاں ایک ایسے باپ کی داستان آپ کو سنانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ بھی ان کی مدد کرنے دوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ہوا یوں کہ پچھلے کچھ کئی ایک دنوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی تالابوں میں ہے نہیں۔ تو گھر سے 3 دوست جانوروں کو چرانے کیلئے دور دراز علاقوں میں نکل گئے اور گھر نہ لوٹے۔
تو گاؤں والوں نے مل کر تلاش کرنا شروع کیا پھر 2 نوجوان مل گئے جنہیں ابھی سانس بھی کم آ رہا ہے اور تیسرے نوجوان کا کوئی پتا نہیں زندہ ہے بھی یا نہیں۔ جہاں تک بات جانوروں کی ہے
تو ان کے پاس جو جانور تھے وہ انہوں نے چھوڑ دیے تاکہ یہ تو کہیں چلے جائیں جہاں انہیں پانی ملے اور یہ بچ جائے۔
اتنی بات کرنے کے بعد والد نے اینکر سے درد بھرے انداز میں کہا کہ آپ کے پاس پانی ہے تو میرے بیٹے کو پلا دیں۔ والد کی فریاد پر اسے پانی پلایا گیا تو اسے کچھ ہوش آیا ورنہ اس سے پہلے وہ گرم تپتی ریت میں گرا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اسی والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے یہاں تو جانور اور انسان ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں اور وہ تالاب بھی تب بھرتا ہے جب بارشیں ہوں ،اگر بارشیں وقت پر ہوں تو 10 دن سکون سے گزرتے ہیں
اور اس کے بعد پھر وہی پانی کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات ڈیجیٹل پاکستان ویب ٹی وی سے اخذ کی گئی ہیں۔