in

سارا بوجھ (ن)لیگ اکیلے نہیں اٹھائے گی۔۔۔۔ راناثنااللہ نے صاف صاف کہہ دیا

سارا بوجھ (ن)لیگ اکیلے نہیں اٹھائے گی۔۔۔۔ راناثنااللہ نے صاف صاف کہہ دیا

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا ن لیگ تنہا بوجھ نہیں اٹھائے گی،بے شرم عمران خان نے معیشت کا بھٹا بٹھادیا،انتہائی غلط شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کردیں،ن لیگ کے 37میں سے صرف 13وزیر ہیں،

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سبسڈی ختم نہیں کرنا چاہتیں تو ہمارا بھی یہی فیصلہ ہوگا ، الیکشن میں جانے کا خوف نہیں، پنجاب میں کلین سوئپ کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہےکہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سیاسی اثرات ، مخلوط حکومت میں فیصلے اتفاق رائے سے ہونگے،عمران خان کوفوری تحویل میں لیا جائے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پوری صورتحال اپنی لیڈرشپ سے ڈسکس کی ہے،ن لیگ کو کسی معاملہ پر ابہام نہیں ہے، ہمیں الیکشن میں جانے کا کوئی خوف نہیں، یہ اوباش ٹولہ مغلطات بریگیڈ ہے

جسے فنڈزپر پالا گیا، ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔ہمیں ادراک ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن شروع کے مہینوں یا آخری مہینوں میں ہو الیکشن ہونا ہے، عمران خان جیسے بے شرم انسان نے پاکستان کی معیشت کا بھٹا بٹھادیا، انتہائی غلط شرائط کے ساتھ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کردی گئیں، ن لیگ پاکستانی

معیشت کی بحالی کی صلاحیت رکھتی ہے، معیشت بہتر کرنے کی سیاسی قیمت ہے۔اگر وہ قیمت سب ادا کرنے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں، ن لیگ اپنے حصے کی سیاسی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہے، باقی سب اتحادی جماعتیں اپنے حصے کے مطابق قیمت ادا کریں،ن لیگ تنہا بوجھ نہیں اٹھائے گی، ن لیگ نے اپنی حد تک اپنے لیڈر سے رہنمائی لی ہے، تمام فیصلے حکومت نے کرنے ہیں

جو اتحادی حکومت ہے۔اتحادی جماعتوں کے فورم پر جو فیصلہ ہوگا اسی کے مطابق چلیں گے، یہ گند ہم نے نہیں ڈالا نہ ہی نااہل ٹولے کو ہم نے ملک پر مسلط کروایا، عمران خان گند ڈال کر گئے ہیں، یہ گند سب مل کر صاف کریں گے، 37وزراء میں سے ن لیگ کے صرف 13وزیر ہیں،اتحادیوں نے اتفاق رائے سے فیصلے کیے ، مشکل فیصلے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاشی بدحالی کی صورتحال اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، فیصلہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، اگر اتحادی ملک کو بحران سے نکالنے کی سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں، اگر ہم پہلے فیصلہ کرلیں تو اتحادیوں کے پاس کیا لے کر جائیں گے۔اتحادی کہیں گے کہ فیصلہ آپ نے کرلیا ہے،اگر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سبسڈی ختم نہیں کرنا چاہتی تو ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کی جاسکتی،سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی آئے گی جس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کمزور نہیں ہیں، جس نااہل ٹولے نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہم نے اسے مسلط نہیں کیا تھا، تحریک عدم اعتماد ن لیگ نے اکیلے نہیں کی، ن لیگ پہلے تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھی، سارے فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیں،

یہ نہیں ہوسکتا کہ مشکل فیصلہ ہم خود کرلیں۔مشکل فیصلہ کرنا پڑا تو ضرور کریں گے،ہم کبھی بھی عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان بے شرم انسان اور ملک کیلئے ناسور ہے، عمران خان ملک کو تقسیم کرنا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان مقبولیت کا ڈرامہ کررہا ہے حلقوں میں صورتحال مختلف ہے، پی ٹی آئی کو تمام جلسوں میں سہولت دی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارش کی دعا

پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان ‘ چند منٹ بعد ہی وزیر خزانہ کی وضاحت آگئی