’’ہوسکتا ہے اگلے 5 گھنٹوں بعد میں دُنیا میں نہ ہوں‘‘ جاوید ہاشمی کی طبیعت انتہائی ناساز، اسپتال سے بڑا پیغام جاری کر دیا
ملتان (نیوز ڈیسک ) ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے دل کی شریانیں بند ہیں جس کے باعث انکا
انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں دل کا آپریشن کیا جائیگا۔ دوسری جانب جاوید ہاشمی نے اسپتال سے ہی جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے
کہ میں فوج سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بیرکوں میں واپس چلی جائے، سب سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ انکا مستقبل کیسا ہو، عدالتوں کو بھی اب ہمت دکھا کر فیصلے دیے چاہیئے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے عہدوں کی آفر کی گئیں ، اگر مجھ مٰں لالچ ہوتی تو میں عہدہ لے کر اسے انجوائے کرتا یوں ہی نہ بیٹھا رہتا ،
میں نے ہر قسم کے عہدے کو اپنی سیاسی عزت کے لیے قربان کر دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں: