in

عمران خان پر تنقید اور شہباز شریف کی تعریف میرا حق ہے ۔۔۔۔شاہد خان آفریدی کا حیران کن بیان سامنے آگیا

عمران خان پر تنقید اور شہباز شریف کی تعریف میرا حق ہے ۔۔۔۔شاہد خان آفریدی کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی ( ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی

لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔شاہد آفریدی نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،

شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں،

ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی،1992ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔ امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے،شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی،

ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی سربراہ ہو،

وہ قابل احترام ہے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے، ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں۔شوکت خانم ہسپتال عمران خان نے بنایا،پھر وزیر اعظم کے طور پر کئی اچھے کام کئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کا وہ مشہور سیاستدان جسکا والد 14 سال تک داتا دربار مسجد میں نماز کی اقامت کرتا رہا ۔۔۔۔۔

”حضور پاک ﷺ کے حسن و جمال کا معجزہ،ایمان افروز واقعہ“