کسی کی 40 لاکھ تو کسی کی اس سے بھی زیادہ ۔۔ پاکستان کے معروف صحافی کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
پاکستان کی مشہور شخصیات میں صرف سیاست دان اور اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ صحافی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، لیکن کیا آپ ان صحافیوں کی تنخواہوں کے بارے میں جانتے ہیں؟
حامد میر:
مشہور ہوسٹ اور پاکستانی صحافت کا ایک بڑا نام، حامد میر۔ جیو نیوز کی اسکرین پر سب کی توجہ حاصل کرنے والے حامد میر نے بطور رپورٹر صحافت کا آغاز کیا تھا اور پھر انہوں نے کامیابیوں کی نئی منازل طے کیں۔
ایک اندازے کے مطابق کیپیٹل ٹالک کے میزبان حامد میر ماہانہ تقریبا 40 لاکھ سے زائد تنخواہ وصول کرتے ہیں۔
کامران خان:
تحقیقاتی صحافت کا ایک بڑا نام اور کراچی کی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والے کامران خان ان دنوں دنیا نیوز پر اپنا پروگرام کرتے ہیں، جہاں وہ پاکستانی سیاست اور حالات حاضرہ کو بہترین انداز میں بتاتے ہیں۔
32 سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی دنیا نیوز میں تقریبا 40 لاکھ سے زائد روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
کاشف عباسی:
اے آر وائی نیوز کے مشہور پروگرام “آف دی ریکارڈ” کے ہوسٹ کاشف عباسی کا شمار بھی انہی چند صحافیوں میں ہوتا ہے جو کہ پرائم ٹائم ٹالک شو کرتے ہیں۔
حاضر دماغی اور بہترین انداز کی بدولت ناظرین کاشف عباسی کو دیکھنا پسند کرتی ہیں۔
کاشف عباسی بھی انہی صحافیوں میں شامل ہیں جن کی تنخواہ تقریبا 40 لاکھ روپے ہے۔
شاہ زیب خانزادہ:
ایکسپریس نیوز اور پھر جیو نیوز پر اپنی کامیابیوں کا لوہا منوانے والے اینکر شاہ زیب خانزادہ کو ناظرین “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کی وجہ سے بھی جانتے ہیں، جس میں شاہ زیب حقائق کو بہترین انداز میں سامنے رکھتے ہیں۔
غیر جانبدارانہ تجزیہ اور رپورٹنگ کی وجہ سے شاہ زیب کی مقبولت بڑھ رہی ہے، جبکہ وہ اس وقت تقریبا 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔
اقرار الحسن:
مشہور ہوسٹ اور صحافی اقرار الحسن کو ویسے تو ناظرین اسٹنٹگ آپریشنز کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن رمضان ٹرانسمیشنز میں پُر اثر انداز بھی عوام کو خوب بھا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ اب اقرار کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے، اقرار الحسن کا پروگرام سر عام بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہے، اقرار تقریبا 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لے رہے ہیں۔
غریدہ فاروقی:
غریدہ فاروقی بھی پاکستانی صحافت میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، لیکن کافی حد تک سیاسیطور پر مخافت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق غریدہ فاروقی کی تنخواہ تقریبا 10 لاکھ سے 20 لاکھ کے درمیان ہے۔