چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ،پاکستان الیکٹرانک میڈیا
ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے جو کمیشن کو موصول بھی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے
جس کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ عمران خان نے پشاور جلسے
میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے بیانات کا نوٹس لیا تھا۔