جسم کی ہڈیاں بڑھیں تو آواز بدلی اور اب چلا بھی نہیں جاتا ۔۔ مشکل سے دن میں 300 روپے کمانے والے جوڑے کی مدد کی اپیل
یہ اللہ پاک کا ہی نظام ہے کہ وہ اپنے بندوں میں سے کسی کو زیادہ دیتا ہے تو کسی کو کم اور ہر انسان کو جتنا اللہ پاک عطا کرتا ہے وہ اس پر راضی رہتا ہے۔ لیکن اس دنیا میں کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
جی ہاں آپ صحیح سمجھے ہیں آج ہم آپکے سامنے ایک ایسے چھوٹے قد والے جوڑے کی کہانی لیکر پیش ہوئے ہیں جو ایک ایک روپے کیلئے ترس رہے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
اس لڑکے کا نام ہے محمد ریحان جو لاہور کا رہائشی ہے اور اس کا قد ڈھائی فٹ ہے مگر اس کے ساتھ ہوا کچھ یوں ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ اس کی ہڈیاں بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے اب یہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پاتا اور آواز اتنی بدل گئی ہے کہ جو بولتے ہیں ٹھیک سے سمجھ نہیں آتا۔ اس بیماری میں مبتلا ہو کر بھی وہ روزگار کی تلاش میں سارا سارا دن سڑکوں پر بیٹھے رہتے ہیں۔
دوران انٹرویو ان کی 3 فٹ کی بیوی مدیحہ کہتی ہیں کہ ابتداء میں تو میں کپڑوں پر شیشے لگانے کا کام کرتی تھی مگر وہ بھی چھوٹ گیا جس کی وجہ سے گھر کے اخراجات اور بچی کے اسکول کے اخراجات پورے ہونا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اور جب بھی میرے شوہر کسی کام پر جاتے ہیں تو لوگ ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے انہیں کام پر رکھتے نہیں اور کہتے ہیں کہ تم کیا کرو گے، تم سے کیسے کوئی کام ہوگا۔
تو یہ کہتے ہیں مجھ پر بھروسہ کرو میں کر لوں گا تو پھر اب یہ 300 یا 400 کما لاتے ہیں تو اس کا میں کیا کروں بجلی کا بل کھانے پینے کے اخراجات کہاں سے پورا کروں۔اب تو بس ہمیں کسی مسیحا کی تلاش ہے یا پھر ہماری حکومت مدد کرے اور کوئی ریڑھی لے دے جو ہم گھر کے باہر لگا کر اپنا رزق باعزت طریقے کما سکیں۔