میری امی نماز میں رو رو کر عمران خان کے لیے دعائیں مانگتی ہیں ۔۔ ماؤں کا عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار، بچوں کو خود بھیجنے لگیں
سوشل میڈیا پر عمران خان کی حکومت کے جانے کے بعد ایک ایسا طوفان برپا ہے جس میں نئی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، اس احتجاج میں عوام سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بھی ٹوئیٹ کی جا رہی ہیں۔
لیکن اس سب میں آج پشاور میں ہونے والے جلسے میں کچھ ایسے لوگ بھی دکھائی دے رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی مشہور شخصیات بھی عمران خان کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ مومل شیخ کی والدہ عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ رابعہ انعم کی رمضان ٹرانمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے مومل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سے امی دُکھی بیٹھی ہوئی ہیں۔ امی کو سیاست کے بارے میں بے حد دلچسپی ہے۔ امی کی آنکھوں میں آنسوں اور ہر عبادت میں عمران خان کے لیے دعا کرتی ہیں۔
دوسری جانب مومل بھی والدہ سے اتفاق رکھتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلا موقع دیا گیا ہے، انہیں سمجھنے دیں، چانس دیتے ہیں اسے دیکھنے دیں سمجھنے دیں۔ مجھے عمران خان کی سب سے اچھی چیز ان کی ایمانداری لگتی ہے۔
دوسری جانب گلوکار ہارون شاہد نے ٹوئیٹر پر والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امی کو کال کی تو انہوں نے کال نہیں اٹھائی، میں نے سوچا کہ شاید سو گئی ہوں گی۔ مگر صبح انہوں نے یہ تصویر شئیر کی۔ ساتھ ہی لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سپورٹر بھی ہیں۔
دوسری جانب سے صرف مومل ہی نہیں بلکہ عوام بھی خان صاحب کی سپورٹر ہے۔ سیاست ڈاٹ پی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شئیر کی گئی ہے جس میں رپورٹر پشاور میں ہونے جلسے میں شرکت کے لیے جہلم سے آئے ہیں۔
ایک بزرگ شہری اور ایک جوان شخص کی جانب سے شرکت کی جا رہی تھی، جوان شخص کا کہنا تھا کہ مجھے میری والدہ نے خاص طور پر شرکت کے لیے بھیجا ہے۔ والدہ عمران خان کی بہت بڑی فین ہیں اور ہر وقت دعائیں کرتی رہتی ہیں۔
ساتھ ہی معزور افراد کی جانب سے بھی جلسے میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر شرکت کی جا رہی ہے۔