in

ہر لمحہ شہادت کی خواہش کرتا تھا، رمضان میں شہید ہو گیا ۔۔ پاکستانی فوج وہ شہید جوان، جس کی داڑھی ہی اس کی پہچان بنی، شہید کی تصویر اور ویڈیو وائرل

ہر لمحہ شہادت کی خواہش کرتا تھا، رمضان میں شہید ہو گیا ۔۔ پاکستانی فوج وہ شہید جوان، جس کی داڑھی ہی اس کی پہچان بنی، شہید کی تصویر اور ویڈیو وائرل

پاکستان کے فوجی جوان ہمہ وقت وطن پر جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے عید کا دن ہو یا پھر رمضان کے روزے۔ جوان شہادت کا رتبہ پانے کے لیے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان کے بارے میں بتائیں گے۔

Major Shujaat Shaheed

11 April 2022
Counterterrorism Operation
Angoor Ada, South Waziristan

– 126 PMA Long Course
– Special Service Group (SSG) https://t.co/Weg1m1BbAe pic.twitter.com/CRhYiJAZQ0

— Shah (@warwounded__) April 12, 2022

آج سے دو دن پہلے 11 اپریل کے روز تقریبا 30 کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تھی، رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کا خیال تھا کہ پاکستان جوان نیند کے خراٹے لے رہے ہوں گے۔

مگر یہ خیال محض ایک ایسا غبارہ معلوم ہوا جسے پاکستانی فوج کے میجر شجاعت حسین نے پھوڑ دیا۔ اینٹی انفلٹریشن آپریشن کے نام سے میجر شجاعت نے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔

30 دہشت گرد تھے جو کہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے مگر کیجر شجاعت حسین کی ٹیم نے ایک کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔

خود جام شہادت نوش کر لیا مگر وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی۔ شہید شجاعت حسین کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں کچھ ایسی بھی ہیں جو کہ ان کی زندگی کے حسین لمحات ہیں جن میں شہید جوان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور شہادت کی خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

ایک ایسی تصویر بھی وائرل ہے جس میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پیراشوٹ بیگ پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا چکے ہیں۔ عام طور پر ایس ایس جی کمانڈوز کو ایسی ہی تربیت دی جاتی ہے۔ اس تصویر کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شہید میجر شجاعت حسین ہیں۔

اپنے نام کی طرح شجاعت، شہید نے ہر حال میں اللہ کو ضرور یاد رکھا ہے۔ صارف کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شہید کے ہاتھوں میں تسبیح اور ہونٹوں پر اللہ کا ورد جاری ہے۔ جبکہ گھنی اور لمبی زلفیں اور خوبصورت داڑھی چہرے کی رونق کو مزید بڑھا رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری امی نماز میں رو رو کر عمران خان کے لیے دعائیں مانگتی ہیں ۔۔ ماؤں کا عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار، بچوں کو خود بھیجنے لگیں

بلقیس ایدھی کی طبعیت شدید ناساز ۔۔ اسپتال داخل کر دیا گیا