in

عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کا لفظ ہٹا دیا گیا

عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کا لفظ ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے نام سے منسوب آفیشل یوٹیوب چینل کا نام بدل کر ‘عمران خان’ رکھ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا۔

وزیراعظم پاکستان کے نام سے بنے یوٹیوب چینل کا نام اب ‘عمران خان’  کر دیا گیا ہے اور نام کی تبدیلی کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اس چینل سے وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور انٹرویوز بھی نشر ہوتے رہے ہیں اور چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  اس حوالے سے حکومت پاکستان کے

ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزیراعظم آفس کے صرف ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس چلاتا ہے

جبکہ یوٹیوب چینل پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ چلا رہا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونگے‘‘ وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کیساتھ کیا کرونگا؟ رانا ثنا اللہ کے بڑے اعلانات

‘فرح نامی خاتون کے تانے بانے جادو ٹونے اور بنی گالا سے ملتے ہیں، مریم نواز کا الزام