in

عمران خان کی سیاست ختم ہونے کے قریب!! کب تک فارغ ہوجائیں گے؟ نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ

عمران خان کی سیاست ختم ہونے کے قریب!! کب تک فارغ ہوجائیں گے؟ نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو مرضی کر لیں،

ان کی سیاسی زندگی اب ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تعیناتی کریں یا نہ کریں۔ آج یا کل فارغ ہو جائیں گے۔ اس سے آگے وہ اب

نہیں بڑھ سکتے۔ عوام عمران خان کو ایک دن بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ وہ عوام کی طاقت سے ڈریں اور اس سے پہلے ہی کوئی معاملہ کرلیں تاکہ عوام کے نمائندے ایوان میں آ جائیں اگر ان کو روکا گیا

تو ایک طوفان کھڑا ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پتا عمران خان دورہ روس کیلئے جا ہی نہ سکیں۔ تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد انھیں اپنی فکر پڑ جانی ہے،

انہوں پھر کہیں نہیں جانا۔ان کا کہنا تھا کہ چینی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان نے کیسا بیان دیدیا ہے۔ ایک جانب آرمی چیف کہتے رہتے ہیں کہ ہمیں مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ درست کرنے ہیں

لیکن عمران خان نے امریکا کو گالی دینا شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بس دو تین ایشوز پر بات چیت چل رہی ہے۔

میرے خیال میں مسلم لیگ ن کے پاس نمبر گیم پوری ہو چکی ہے جس کے ساتھ وہ یہ اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان

فضائی آلودگی کس طرح مردوں کو بانجھ بنا رہی ہے؟ ناقابل یقین شواہد سامنے آگئے