in

فضائی آلودگی کس طرح مردوں کو بانجھ بنا رہی ہے؟ ناقابل یقین شواہد سامنے آگئے

فضائی آلودگی کس طرح مردوں کو بانجھ بنا رہی ہے؟ ناقابل یقین شواہد سامنے آگئے

بیجنگ(ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کس طرح مردوں کو بانجھ بنا رہی ہے، چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں اس کے مزید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے مختلف شہروں کے رہائشی 34ہزار مردوں کے سپرمز کی صحت کا جائزہ لیا اور ان کی رہائش کے علاقوں میں آلودگی کے لیول سے ان

کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ جو مرد جتنے زیادہ آلودگی والے علاقے میں رہتے ہیں

ان کے سپرمز میں تیرنے کی صلاحیت اتنی ہی کم ہوتی ہے جو کہ افزائش نسل کے لیے ناگزیر ہوتی ہے۔شنگھائی میں واقع نینتھ پیپلز ہسپتال کے فرٹیلٹی کلینک سے وابستہ ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے

کہ آلودگی کی وجہ سے مردوں میں سپرمز کی تعداد کم نہیں ہوتی بلکہ ان کی صحت اور تیرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن اور فیوڈن یونیورسٹی کے ماہرژن یاﺅ نے بتایا

کہ ان کی تحقیق میں شامل 49فیصد مرد موٹاپے کا شکار تھے اور 28فیصد سگریٹ نوش تھے۔ ان دونوں طرح کے مردوں میں سپرمز کی تعداد بھی کم پائی گئی۔

گویا موٹاپا اور سگریٹ نوشی کی لت دیگر نقصانات کے علاوہ سپرمز کی تعداد میں کمی کا سبب بھی بنتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی سیاست ختم ہونے کے قریب!! کب تک فارغ ہوجائیں گے؟ نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ

پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا