in

معروف ڈرامہ صنف آہن میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کا تعلق کونسے ملک سے ہے اور اسے پاکستان لانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ جانئے

معروف ڈرامہ صنف آہن میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کا تعلق کونسے ملک سے ہے اور اسے پاکستان لانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف ڈرامے ’’ صنف آہن‘‘ کے اس وقت ہر طرف چرچے ہیں اور اس میں سری لنکا کی نوجوان اداکارہ ’’یحالی تاشیہ‘‘ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ، انہوں نے پاکستان کے سفر اور یہاں کام کرنے سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے پہلا انٹرویو دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ نے ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈرامے میں اداکاری سمیت اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔یحالی تاشیہ نے بتایا کہ ’صنفِ آہن‘ میں اداکاری کے لیے ان سے سری لنکن فوج کے کرنل روہانا وکرما سنگھ نے رابطہ کیا تھا

جس کے بعد پاکستان سے کرنل عمیر فاروق نے ان سے رابطہ رکھا۔اداکارہ کے مطابق انہیں بائیو ڈیٹا کی بنیاد پر ڈرامے میں سلیکٹ کیا گیا

اور بعد ازاں ان کا آن لائن آڈیشن بھی لیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے کرنل عمیر فاروق نے انہیں ابتدائی طور پر اردو زبان سمجھانے میں کافی مدد کی اور پاکستان آنے کے بعد پروڈکشن ہاؤس کے دو افراد نے بھی اس سلسلے میں ان سے تعاون کیا۔یحالی تاشیہ کے مطابق وہ سری لنکا سے براہ راست کراچی آئی تھیں

لیکن ڈرامے کی عکسبندی کے لیے فوری طور پر اسلام آباد کے راستے ایبٹ آباد روانہ ہوگئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ پاکستان آئیں

تو یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز پایا اور محسوس کیا کہ پردیسیوں کا خیال رکھنا، انہیں پیار کرنا پاکستانیوں کی فطرت میں شامل ہے۔

یحالی تاشیہ نے ’صنفِ آہن‘اداکاری کا موقع دینے پر سری لنکن اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ڈرامے کے پروڈیوسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سانحہ مری:گمنام ہیرو کا وہ کارنامہ جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

عید کی نماز کیلئے محمد علی جنا ح لیٹ ہو گئے تو پچھلی صف میں نما ز پڑھنے کے بعد اما م صا حب کو کیا کہا ؟