in

عوام کے لیے بری خبر!!!بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کا امکان

عوام کے لیے بری خبر!!!بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کو ہر ماہ بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ برادشت اٹھانا پڑھ رہا ہے۔وہی اب مہنگائی کے مارے عوام کے ایک بری خبر اور ہے۔

وہ یہ کہ حکومت نے بجلی قیمتوں میں دوبارہ بھاری اضافہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ سی پی اے نے بجلی کا یونٹ مزید 4 روپے 33 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ہے

۔سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔

بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں آٹھ ارب چوبیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیدواری لاگت چھیاسٹھ ارب باؤن کروڑ روپے رہی۔

نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’لیگی حکومت کا قطر سے ہونے والا ایل این جی معاہدہ درست تھا‘‘ تحریک انصاف کے رہنما نے بڑا بیان جاری کر دیا، عمران خان بھی حیران رہ گئے

یہ 10 روپے کا عام سا دکھنے والا پیالہ کتنے ارب روپے میں فروخت ہوا جان کر آپ حیرت سے بے ہوش ہو جائیں گے