’’لیگی حکومت کا قطر سے ہونے والا ایل این جی معاہدہ درست تھا‘‘ تحریک انصاف کے رہنما نے بڑا بیان جاری کر دیا، عمران خان بھی حیران رہ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے اعتراف کیا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہونے والا قطر ایل این جی معاہدہ برا نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں ملک میں حالیہ گیس شارٹیج کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ ملک کی 80 سے 85 فیصد ایل این جی پرانے کنٹریکٹ کے ذریعے آتی ہے۔ہمایوں اختر خان نے اعتراف کیا
کہ ن لیگ لے دور میں کیا گیا معاہدہ برا نہیں تھا اور اسی معاہدے کی وجہ سے ملک 80 سے 85 فیصد ایل این جی حاصل کر رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت ملک کی 15 سے 20 فیصد ایل این جی سپاٹ پرچیزنگ سے آرہی ہے،
کچھ معاملات التوا کا بھی شکار ہوئے ہیں وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوئے جبکہ کچھ معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو جو ڈپازٹ جمع کئے ہوئے ہوتے ہیں جو فورفیٹس دینے ہوتے تو پھر قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیں ایسا سب کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک اس وقت بدترین گیس بحران کا شکار ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گیس کہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔